اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور شہر قزوین کے امام جمعہ حجت الاسلام عبدالکریم عابدینی نے شہر قزوین میں ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا خداوند عالم کا حکم ہے کہ امانتوں کو امین افراد کے سپرد کرو اور امانتیں نااہلوں کے سپرد نہ کرو۔
نمائندہ ولی فقیہ اور شہر قزوین کے امام جمعہ نے گارڈین کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران اس کونسل کے تابناک ماضی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تمام افراد گارڈین کونسل کے اراکین کو امین سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہمیں انقلاب کی کامیابی سے قبل اور بعد امریکہ کی طرف سے پہنچنے والے نقصانات کو فراموش نہیں کرنا چاہئے اور عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدہ ہمیں امریکی جرائم کو فراموش کرنے کا موجوب نہ بنے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 14 تاریخ کو ایران اور چھ عالمی تاریخ کے درمیان ایران کے جوہری مسئلے پر طویل مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے اجراء کی صورت میں ایران پر عائد بین الاقوامی ختم کردی جائیں گی۔
.......
/169